گلگت: افضل محمود بٹ کو آئی جی گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آئی جی گلگت بلستان دار علی خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ دار علی خٹک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دار علی خٹک کی جگہ افضل محمود بٹ آئی جی گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ہے۔ پولیس سروس گریڈ 20 کے افضل محمود بٹ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل افضل محمود بٹ حکومت پنجاب کے ماتحت خدمات سرانجام دے رہے تھے۔