اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پشاور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ، جسٹس مسرت ہلالی، کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے 13 کے تحت دی۔ وزارت قانون نے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ خیال رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی دوسری خاتون جج ہیں۔ اس سے پہلے جسٹس عائشہ ملک بطور جج سپریم کورٹ خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔