عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

عمران خان کا وزیراعظم کی بلائی گئی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ
کیپشن: Imran Khan's decision to participate in the APC called by the Prime Minister

ویب ڈیسک: سیاسی میدان میں تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم کیجانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان نے وزیراعظم کی بلائی گئی آل پاکستان کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کی بلائی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی۔ کانفرنس میں شرکت کر کے ہماری پارٹی حکومتی مؤقف سنے گی۔ 

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، پاکستان کی خاطر کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ عزم استحکام آپریشن پر ہمارے تحفظات موجود ہیں۔  اس آپریشن سے ہمارے ملک میں عدم استحکام بڑھے گا۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارا اڑھائی ہزار کلومیٹر بارڈر ہے۔ یہاں پر کوئی بھی مہم جوئی خطرہ ہو۔

Watch Live Public News