نیو یارک(ویب ڈیسک) ماروِل اسٹوڈیو کے ماتحت بنائی جانے والی ہالی وڈ کی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس ماروِل کی کاسٹ میں پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی شمولیت کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ اس حوالے سے ٹوئٹر صارفین نے ٹرینڈ بھی چلا رکھا ہے اور وہ اس پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں.
بڑی خوشخبری سنانے کے لئے بی بی سی کے تفریحی صحافی ہارون رشید کا ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ "زبردست! فواد خان مس مارول - ڈزنی + سیریز کے پہلے ٹائٹلر مسلمان کردار کے بارے میں میں نظر آئیں گے۔ وہ شو کے آفیشل IMDb صفحے پر درج ہے۔ مبینہ طور پر فرحان اختر ، نمرا بچہ اور ثمینہ احمد بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔ مارول نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ حیرت انگیز اگر سچ ہے ، "انہوں نے لکھا۔
اطلاعات کے مطابق کاسٹ کے تمام افراد مکمل رازداری سے تھائی لینڈ کا سفر کررہے ہیں ۔ اداکار الی خان کو بھی آئی ایم ڈی بی پیج پر کاسٹ کے حصے کے طور پر درج کیا گیا ہے، یاد رہے ماروِل اسٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی پہلی مسلم سپر ہیرو وومن سیریز مس ماروِل میں کمالہ خان کا مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی شہری 16 سالہ ایمان ولانی ادا کریں گی۔Wow! Fawad Khan set to appear in Ms Marvel - the Disney+ series about Marvel’s first titular Muslim character. He's listed on the show's official IMDB page. Farhan Akhtar, Nimra Bucha and Samina Ahmad are reportedly part of the cast too. Marvel yet to comment. Amazing if true! pic.twitter.com/FFdvBHXRGO
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) June 4, 2021