ہانیہ عامر کی نامناسب ویڈیو پر مداحوں کی تنقید

ہانیہ عامر کی نامناسب ویڈیو پر مداحوں کی تنقید

لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں تنقید کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کے نام کیساتھ ٹاپ ٹرینڈ چلا دیا ہے.

صارفین نے کہا ہے کہ یہ بولڈ انداز پاکستانی معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا ہے. ویڈیو میں ہانیہ عامر کو عاشر اور ان کے چھوٹے بھائی نائل کے ساتھ دیکھاجاسکتا ہے، حسن رحیم کے گانے '' آرزو'' کوگاتے ہوئے ہانیہ کا انداز سوشل میڈیا صارفین کو انتہائی ناگوارگزرا اور انہوں نے اسے انتہائی نامناسب اور فحاشی قراردیا۔ ہانیہ عامرکی جانب سے فی الحال دونوں ویڈیوز پرکسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

مخالفت کے باوجود کئی سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ کی حمایت بھی کی، حمایت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ اداکارہ اکثر اپنے دوستوں کی موجودگی میں  ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جبکہ ناقدین  ہمیشہ ان کی تذلیل کرنے اور  ان کی خوشی برباد کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔

بعدازاں ہانیہ نے انسٹاگرام پر اپنا لائیو سیشن شروع کیا تاہم مداحوں کے ناگوار سوالات کے بعد انہوں نے اچانک ویڈیو بند  کر دی۔ بعدازاں اپنے انسٹاگرام پیغام میں انہوں نے کہا "میں اپنی ذاتی زندگی کو یہاں تھوڑاتھوڑا سا ٹکڑوں میں شیئر کرتی ہوں۔ کچھ تعریف کرتے ہیں۔ کچھ کا خیال ہے کہ مجھے نہیں کرنا چاہئے۔ میں اس پلیٹ فارم پر ان لوگوں سے رابطہ کرنے کے لئے آتی ہوں جو مجھ سے پیار کرتے ہیں۔ میں یہاں ہنسی مسکراہٹیں پھیلا رہی ہوں۔کمزور معنی خیز گفتگو کے ساتھ آپ کے دل کو چھو لینے والی لڑکی کے طور پر مجھے یاد رکھیں۔ مجھے اپنی مہربانی اور محبت کے لئے یاد رکھیں۔ مجھے کسی ایسے شخص کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجوں سے قطع نظر ہر لمحے لطف اندوز ہونے کی کوشش کی۔ "

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔