پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،5جون ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،5جون ، 2021
پاکستان کی میزبانی میں ماحولیات کاعالمی دن آج منایا جارہا ہے، اسلام آباد میں مرکزی تقریب کنونشن سینٹر میں ہوگی، چینی صدر، یو این سیکرٹری جنرل سمیت عالمی لیڈرز کے پیغامات نشر ہوں گے، وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں اب تک کی کامیابیوں، نئے اہداف اور اہم اعلانات کریں گے، سیاسی وحکومتی شخصیات، وزراء، غیرملکی سفیر شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں ایک ارب درخت لگانے کا عمل مکمل کیا، اگلا ہدف 10 ارب درخت لگانا ہے، کہا گزشتہ 70 سال سے موجود 30 نیشنل پارکس میں مزید 9 کا اضافہ کیا، مینگروز کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں، کووڈ کے دنوں میں 80 ہزار گرین جابز دیں، جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی تباہی کو روکنا ہوگا۔ہمارے پاس ایسا لیڈر ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کا سوچ رہا ہے، ملک امین اسلم کہتے ہیں ہمارا کنونشن سنٹر کہہ رہا ہے کہ گرین پاکستان بن چکا ہے، وہ تبدیلی جس کی ہم نے بات کی تھی وہ آچکی ہے، ہم نے جو میسجز منگوائے تھے اس سے کہیں زیادہ آگئے، برٹش وزیراعظم اور چائینا کے صدر کا خصوصی میسج آیا ہے۔موسمیاتی تبدیلوں سے نمٹنے کےلیے پاکستان کے اقدامات کو دنیا نے سراہا، سینیٹر فیصل جاوید کہتے ہیں پاکستان انٹرنیشنل بون چیلنج پورا کرنے والا دنیا کا پہلا ملک ہے، ساڑھے تین لاکھ ہیکٹر بنجر زمین کو ہریالی میں تبدیل کر دیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کے کلائمیٹ گولز ڈیڈ لائن سے 10 سال قبل پورے کرلیے۔وفاقی وزیرداخلہ شيخ رشيد کا شمالی وزیرستان کا دورہ، وزیر داخلہ نے میران شاہ میں پہلے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کردیا، ميران شاہ ميں وزير داخلہ کو علاقے کے مسائل پر بريفنگ دی گئی، شیخ رشید نے علاقے کيلئے نادرا کی دو موبائل وین فراہم کرنےکا اعلان بھی کردیا، کہتے ہیں دور دراز علاقوں کےلئے موبائل وین سے مستفید ہوسکیں گے۔

Watch Live Public News