بیویاں تشدد کرتی ہیں ٗ کینیا کے مرد سڑکوں پر

بیویاں تشدد کرتی ہیں ٗ کینیا کے مرد سڑکوں پر
نیروبی ( ویب ڈیسک )کینیا کے مردوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو بیگمات کی طرف سے مسلسل تشدد ٗ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس سلسلہ میں حکومت کوئی مدد کرے تاکہ ملک میں مردوں کو بھی عورتوں کے برابر حقوق میسر آسکیں۔ کینیا میں مردوں کی طرف سے ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کو اپنی بیویوں کی طرف سے مسلسل تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٗ ایماری کائونٹی میں تشکیل دئیے جانے والے اس گروپ نے ایک تحریری درخواست کے ذریعے حکومت کو شکایت کی کہ انہیں اور بچوں کو بیویوں کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ٗ ہماری بیویوں ہمارے حکم کی تعمیل نہیں کرتیں اورگھریلو تشددکا نشانہ بھی بناتی ہیں۔درخواست میں بتایا گیا کہ خواتین کی طرف سے گھر کی ذمہ داریاں سنبھالنے اور زیادہ کمانے کے رجحان کی وجہ سے یہ سب ہو رہا ہے ٗ اس سے قبل بھی ہم نے حکومت کو اس حوالے سے بہت بار آگاہ کیا اور مدد کی اپیل کی لیکن کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ٗ جب بھی پولیس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔نیروبی یونیورسٹی نے اس سلسلہ میں کی جا نیوالی ایک تحقیق میں مردوں پر تشدد کی وجہ جاننے کی کوشش کی تو حیران کن انکشافات ہوئے ٗ معلوم ہوا کہ کینیا میں مردوں پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے ٗ خواتین نے کنبے کی ذمہ داریاں سنبھال رکھی ہیں اور تشدد کی ایک وجہ شراب کی غیر قانونی فراہمی بھی ہے۔

Watch Live Public News