ڈی چوک احتجاج، عمران خان ، بشری  بی بی سمیت 96 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈی چوک احتجاج، عمران خان ، بشری  بی بی سمیت 96 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

(ویب ڈیسک ) ڈی چوک احتجاج   پر بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)   عمران خان اور بشری  بی بی سمیت 96 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق    ڈی چوک میں احتجاج پر پولیس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے ۔عدالت کی جانب سے  بشری بی بی،بیرسٹر گوہر،شعیب شاہین،علی بخاری اور عامر مغل کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ۔

کوہسار پولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں پی ٹی آئی سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔


پولیس نے عمر ایوب ،شیر افضل مروت ،خالد خورشید،فیصل جاوید ، ایم این اے عبدالطیف ،فاتح الملک ،علی ناصر ،صوبائی وزیر ریاض خان ، علی زمان ، پیر مصور ،میاں خلیق الرحمان،سہیل آفریدی ،شہرام خان ترکئی، بریگیڈیر ریٹائر مشتاق اللہ ، میجر ریٹائر راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ،مراد سعید  اوررؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کردیے۔

Watch Live Public News