پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 5جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 5جون 2021

تحریک انصاف نے آزادکشمیر میں ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی ہے۔ ن لیگ آزادکشمیر کے سینئر رہنما سردار طاہر اقبال تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کی

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تین روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور سینٹر ایوب آفریدی بھی ان کے ہمراہ پہنچے

زندہ دلوں کے شہر میں موت کا کھیل کھیلنے والے کو شہریوں نے سزا دے دی۔ لاہور میں سڑک پر کھڑی رینج روور گاڑی کو شہریوں نے آگ لگا دی

پھلوں کا بادشاہ کہہ لیں، چونسہ، لنگڑا، سندھڑی، دوسہری، انور رٹول، سرولی یا پھر کوئی بھی اور قسم کا نام لے لیں، آپ کے ذہن میں آم کے ذائقے گھومنے لگ جاتے ہیں۔ ان ذائقوں کے سحر میں نہ صرف پاکستانی جکڑے ہوئے ہیں، بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے لوگ بھی ان کی محبت کے شکار ہیں

سوشل میڈیا پر آپ کو ہر روز کوئی نہ کوئی ایسی چیز ضرور دیکھنے کو ملے گی جو عام روٹین سے ہٹ کر ہو گی اور آپ کو حیران کرنے والی ہو گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز صارفین کی توجہ کھینچتی ہیں اور کئی دفعہ تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ ان کی لوگ مثالیں دیتے ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔