میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے ؟اسد عمر

میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے ؟اسد عمر
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا ہےکہ جہانگیر ترین نے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ اسلام آباد کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر اسد عمر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ۔صحافی نے سوال کیا کہ آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے ۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا ہے؟ اسد عمر نے جواب میں کہا کہ نہیں ابھی جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا البتہ فواد چوہدری مجھ سے وقت فوقتا رابطے میں رہتے ہیں ۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل سے آئے ہوئے سات سے آٹھ دن ہوئے ہیں اس کے بعد سے ہی عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں ۔ صحافی کا سوال نے پوچھا کہ فیصل واوڈا کس ایجنڈے پر ہیں ؟ جس پر انہوں نے جوب دیا کہ وہ فیصل واوڈا سے پوچھییں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔