پبلک نیوز: پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے منشیات کیخلاف بلوچستان کے علاقے جیونی میں بڑی کارروائی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر گوادر کے علاقے جیونی میں سنگل کیبن گاڑی کے ذریعے اسمگل کی جانے والی اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی،برآمد ہونے والی چرس کا وزن 1176 کلو گرام جبکہ اس کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں 19.62 ملین ڈالر ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے گاڑی اور منشیات کو قضبے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، پاکستان کوسٹ گارڈ مستقبل میں بھی منشیات کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔