سیکیورٹی گارڈکے ہاتھوں وی لاگرکاقتل،مقدمہ درج

سیکیورٹی گارڈکے ہاتھوں وی لاگرکاقتل،مقدمہ درج
کیپشن: سیکیورٹی گارڈکے ہاتھوں وی لاگرکاقتل،مقدمہ درج

ویب ڈیسک: کراچی کاوی لاگر مارکیٹ میں دکانداروں اور دیگر افراد سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے ان کی رائے جاننے کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا اور جاتے ہوئے اس نے سیکیورٹی گارڈ سے بھی میچ کے حوالے سے سوال کیا جس پر مشتعل سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی اور سعد کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا کون جیتے گا؟ سیکیورٹی گارڈ سے سوال پوچھنا وی لاگر کا جرم بن گیا،بے رحم سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 35 سالہ سعد علی کو قتل کر دیا۔
چشم دید گواہ شہریار نےبتایا کہ سعد شاپنگ مال میں پاک بھارت میچ پرلوگوں سےبات کررہاتھا،نہیں معلوم سیکیورٹی گارڈ نےکیوں فائرنگ کی؟
2 بچوں کا باپ سعد کچھ قبل دبئی سے واپس آیاتھااورروزگار کی تلاش میں تھا۔

پولیس حراست میں سیکیورٹی گارڈ نے بتایا کہ اس نے اسلحہ چلانے کی تربیت نہیں لی،مقتول ویڈیو بناتے ہوئے اشارے کر رہا تھا جس پراس سے گولی چل گئی۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد مختیار احمد کی مدعیت میں  گارڈ حماد گل،سیکیورٹی کمپنی اور مارکیٹ کے ذمہ داروں کے خلاف درج کر لیا ہے۔

ہسپتال میں موجود سعد کے دوست نے بھی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سعد احمد انتہائی ملنسار اور لوگوں کے کام آنے والا تھا، نوکری نہ ہونے کی وجہ سے وی لاگنگ کر رہا تھا جبکہ اس نے ملازمت کے لیے مختلف اداروں میں اپلائی بھی کیا ہوا تھا، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور بفرزون کا ہی رہائشی تھا جس نے چند ماہ قبل ہی ٹک ٹاک اور وی لاگنگ کا کام شروع کیا تھا۔

واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں سیکیورٹی گارڈ کو انتہائی قریب سے سعد احمد کو گولی کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، سعد احمد کے قتل کی اطلاع اہلخانہ کو ملی تو گھر میں کہرام مچ گیا خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔

Watch Live Public News