یاہو خو د کو بچانے کے لئے جنگ کو لمبا کھینچ رہے ہیں ، امریکا

یاہو خو د کو بچانے کے لئے جنگ کو لمبا کھینچ رہے ہیں ، امریکا

ویب ڈیسک: اس پر یقین کرنے کی "ہر وجہ" موجود ہے کہ نیتن یاہو خود کو سیاسی طور پر بچانے کے لیے غزہ کی جنگ کو طول دے رہے ہیں، یہ بات صدر بائیڈن نے ایک تازہ ترین انٹرویو میں کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر جو بائیڈن نے انٹرویو میں غزہ میں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں اسرائیل کے طرز عمل اور فلسطینیوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر تنقید کی۔

ایک ایسے وقت میں جب جنگ آٹھ ماہ کے قریب پہنچ رہی ہے، اسرائیلی رہنما کو، متضاد مطالبات کا سامنا ہے، ایک طرف بائیڈن اور دیگر عالمی رہنماؤں کی طرف سے اس تنازعہ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو ابھی بھی امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائیل کی جنگ بندی کی تجویز پر حماس کے جواب کا انتظار ہے۔

سلیوان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم قطری ثالثوں کے ذریعے حماس کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کے اعلان کردہ روڈ میپ کے حوالے سے حماس نے اپناموقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل جنگ بندی اور غزہ کی پٹی سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کے بغیر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا ۔

دوسری طرف اسرائیلی پارلیمنٹ میں دائیں بازو کے قانون سازوں کا کہنا ہے کہ وہ اس صورت میں نیتن یاہو کی حمایت ترک کر دیں گے اور ان کی حکومت کو ختم کر دیں گے، اگر وہ غزہ میں حماس کے کنٹرول کے آخری نشانات کو مٹائے بغیر جنگ بندی سے اتفاق کرتے ہیں۔

Watch Live Public News