(ویب ڈیسک ) پنجاب کے مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 2 قربانی کے جانور ہلاک ہوگئے۔
شیخوپورہ کے علاقے ڈیرہ بوڑھ والا آسمانی بجلی گرنے سے 1 شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ بشیر احمد کھیتوں میں کام میں مصروف تھا کے آسمانی بجلی آ گری۔ ریسکیو ٹیم میں مقتول کی نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔
چکوال کے علاقے موہڑہ ٹوپیاں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو قیمتی بیل ہلاک ہوگئے۔ بیلوں کو عید پر قربان کرنے کےلیے پالا گیا تھا۔
شکرگڑھ میں تیز آندھی سے گھر کی دیوار گر گئی۔ واقعہ چھمال روڈ شکرگڑھ پر پیش آیا۔
ریسکیو کے مطابق زخمیوں میں دو بچیاں ایک بچہ شامل ہے۔ بچے گلی سے گزرر رہے تھے کہ دیوار گر گئی۔ دو بچیاں تشویشناک حالت میں نارووال منتقل کی گئی ہیں۔
ادھر وزیر آباد میں آندھی و طوفان کے باعث دیوار گرنے سے ماں بیٹی ملبہ تلے دب گئے۔ بیٹی جاں بحق،جاں بحق ہونے والی بچی نور کی عمر 10 سال ہے۔حادثہ میں زخمی خدیجہ بی بی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیر آباد میں ہی طوفان کے باعث موٹر سائیکل سوار روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والا خاور نواحی گاؤں دولت آباد کا رہائشی بتایا گیا ہے۔