”اُدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا “

”اُدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا “

اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب اُدھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا، اعتماد آپ نے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں؟

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے عمران صاحب اپنی دفعہ جمہوریت پہ لیکچر اور دوسروں کی باری کے ووٹ چوری کرتے ہوئے، اپنی دفعہ ڈسکہ میں الیکشن کمیش کا عملہ چوری اور دوسروں کی دفعہ جمہوریت کو نقصان کا درس دیتے ہو۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جمہوریت کو جتنا نقصان عمران خان جیسے ووٹ چوروں نے پہنچایا ہے، اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ صرف عوام کا اعتماد اور اقتدار اپنا ہوتا ہے، کرائے اور ادھار کی چیزیں واپس کرنی ہوتی ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے ارکان کو جبر، دھونس، دھاندلی اور دباؤ سے اپنا غلام بنانے کی کوشش نہ کریں، آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی اور ووٹ چور عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں اِس لئے عوام میں جانے سے ڈر رہے ہیں، عزت کا ایک ہی راستہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کرائیں، مزید رسوائی اپنے مقدر میں نہ لکھوائیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔