رحیم یار خان: گھر سے ماں اور بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

رحیم یار خان: گھر سے ماں اور بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد

رحیم یار خان (پبلک نیوز) شہر میں قتل کی لرزہ خیز واردات، منارہ کے قریب گھر سے ماں اور بچوں سمیت 4 افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقع تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے چک نمبر 135 میں پیش آیا ہے جہاں پر ایک گھر سے چار افراد کی گردنیں کٹی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں قتل ہونے والوں میں ماں اور تین بچے شامل ہیں جبکہ باپ زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

قتل ہونے والے افراد کی تعداد 5 ہوگئی ان افراد کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے تاہم واقع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقع گھریلو جھگڑے کا عدم برداشت کا لگتا ہے جائے وقوعہ پر تحقیقات جاری ہیں گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا ایک تیز دھار چھری برآمد ہوئے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ زخمی شخص اور لاشیں شیخ زید ہسپتال منتقل کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔