ویب ڈیسک: یمنی فوج کی جانب سے سعودی آرامکو پر میزائل کیا گیا ہے۔ حملہ کو سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب کہا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یمنی فوج کا کہنا ہے کہ جدہ میں ونگڈ میزائل ٹائپ 2 کے ساتھ سعودی آرامکو کو نشانہ بنایا گیا۔ یمنی فوج نے میزائل حملے کو "سعودیوں کی وحشیانہ ناکہ بندی، جارحیت کا منہ توڑ جواب" قرار دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز یمنی ڈرون نے خمیس مشائط میں سعودی عرب کے شاہ خالد ہوائی اڈے پر حملہ کیا اور اپنے ہدف کو عین مطابق نشانہ بنایا۔