سربراہ پاک فوج کا چولستان صحرا میں مشقوں کا دورہ

سربراہ پاک فوج کا چولستان صحرا میں مشقوں کا دورہ
راولپنڈی (پبلک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا چولستان صحرا میں مشقوں کا دورہ، آرمی چیف کو کور سطح کی مشق ضرب حدید کے طریقہ کار پر بریفنگ، مشق میں میکنائزڈ فورسز، کمبیٹ ایوی ایشن، سرویلینس پلیٹ فارمز شامل، مشق میں آرمی ائرڈیفنس اینڈ آرٹلری بھی شامل۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے شاندار تربیت اور عزم ضروری ہے۔ خطرات سے نمٹنے کےلیے آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا چاہئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔ کور کمانڈر بہاولپور نےآرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نےانجینئرنگ مہارتوں کےمعیارکوسراہا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔