ویب ڈیسک: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور رشیئن صدر ولادیمیر پیٹون نے پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد دے دی ہے۔
اپنے ایک پوسٹ پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پاکستان کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایکس پوسٹ میں بھارتی وزیر اعظم نے شہباز شریف کو ٹیگ بھی کیا تھا۔
Congratulations to @CMShehbaz on being sworn in as the Prime Minister of Pakistan.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 5, 2024
واضح رہے بھارت میں بھی لوک سبھا کے انتخابات رواں سال مئی کے مہینے میں ہونے جا رہے ہیں۔
جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی، کانگریس، عام آدمی پارٹی سمیت کئی سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدواروں کو میدان میں اتار رہی ہیں۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی نومنتخب پاکستانی وزیراعظم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔
صدر روس ولادیمیر پوتن کی طرف سے میاں شہباز شریف کو مبارک باد کا پیغام pic.twitter.com/P0AhL4yJrU
— RusEmbassy_Pakistan (@RusEmbPakistan) March 5, 2024
روسی صدر نے پاکستانی وزیراعظم کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔روسی صدر نے پاکستانی وزیراعظم کی کامیابی کیلئے بھی دعا کی۔