ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آخرکار ن لیگ کیخلاف بول پڑے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا زیادہ رجحان پی ٹی آئی کی جانب تھا۔ دیکھنا پڑے گا نوجوان ووٹر ن لیگ میں کیوں نہیں آرہا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آپ کو دیکھنا پڑے گا کہ نیا ووٹر ن لیگ میں کیوں نہیں آرہا؟ میں آئین سے اتفاق کرتا ہوں اس کے علاوہ کسی ماڈل سے اتفاق نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا اور میاں صاحب کا تعلق رہے گا۔ ہم صرف برے وقت کےساتھی ہیں۔ میاں صاحب کااحترام کرتاہوں،وہ سیاست کو بہترسمجھتے ہیں۔ اب مریم نواز وزیراعلیٰ ہیں وہ پرفارم کریں۔
شاہدخاقان عباسی نے واضح کیا ہے کہ سیاستدانوں کو محنت کرنی چاہیے۔ ملکی حالات دیکھیں۔ آج گالم گلوچ کی جگہ نہیں ملکی مسائل حل کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا الیکشن میں کسی نے ملکی مسائل پر بات کی؟ الیکشن کے بعد کیا ہورہاہے؟ آج ملک کی کوئی بات نہیں کررہا۔
سابق وزیراعظم نے بتایا کہ نوجوانوں کا زیادہ رجحان پی ٹی آئی کی طرف تھا۔ میں نے صرف الیکشن سے کنارہ کشی کی ہے۔ میاں صاحب کوایک سال پہلے بتادیاتھاکہ الیکشن میں حصہ نہیں لوں گا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ سیاست صرف حصول اقتدارکیلئے ہے۔