جیف بیزوس نے ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا عالمی اعزاز چھین لیا

جیف بیزوس نے ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین شخص کا عالمی اعزاز چھین لیا
کیپشن: Jeff Bezos snatched the global title of the world's richest person from Elon Musk

ویب ڈیسک: جیف بیزوس نے ایلون مسک سے دنیاکے امیر ترین شخص کا عالمی اعزاز چھین لیا

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس  کی رپورٹ کے مطابق  ایمازون کے بانی کی  مجموعی مالیت $200 ارب ڈالر ہے، جو  کہ ٹیسلا  اور  ایکس کے سربراہ ایلون مسک کی دولت $198 ارب ڈالر سے کہیں زیادہ ہے۔

انڈیکس کے مطابق، بیزوس  کو اپنے کاروبار میں  2024 میں اب تک 23 بلین ڈالر کا فائدہ  ہوا ہے ، جبکہ مسک کو تقریباً 31 بلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ایمازون اور ٹیسلا کی اسٹاک مارکیٹ  میں قسمت نے اپنے بانیوں کو دنیا کا سب سے دولت مند آدمی بنایا ہے۔

 یادرہے ایمازون کے حصص کی قیمت میں اس سال 18 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ٹیسلا کی قیمت میں 24 فیصد کمی آئی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں ایمیزون کے 8.5 بلین ڈالر کے حصص فروخت کرنے کے باوجود، بیزوس 9.56 فیصد حصص کے ساتھ ای کامرس کمپنی میں سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے۔

مسک کا ٹیسلا میں تقریباً 20 فیصد ایکویٹی حصص ہے۔

جنوری میں، ریاست ہائے متحدہ امریکا میں ایک  عدالت نے ٹیسلا کے معروف زمانہ کیس میں ایلون مسک  کو 55.8 بلین ڈالر  جرمانہ کیا تھا۔

مسک، جو ایکس اور اسپیس ایکس بھی چلاتے ہیں، گذشتہ سال مئی میں پرتعیش سامان کی کمپنی LVMH کے چیئرمین اور سی ای او برنارڈ آرناولٹ کو  شکست دے کر  عالمی امرا  کی فہرست میں سب سے اوپر پہنچے تھے، برنارڈ آرناولٹ اب 197 بلین ڈالر کے ساتھ دنیا کے امرا میں  تیسرے نمبر پر ہیں۔