ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں اور اسیر صحافیوں کی رہائی کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق قرارداد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جمع کرادی۔
قرارداد کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان امت مسلمہ کا لیڈر ہے، جتنے غیر قانونی مقدمات ہیں ختم کئے جائیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فی الفور رہا کیا جائے،قانون کا غلط استعمال فی الفور بند کیا جائے۔شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد، پرویز الٰہی اور عمر سرفراز چیمہ کو رہا کیا جائے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صنم جاوید، اعجاز چوہدری، محمود الرشید اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،بانی پی ٹی آئی عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے جن کی کوئی حیثیت نہیں،سیاسی انتقامی کارروائیاں ملکی مفاد میں ہیں نہ عوام کے مفاد میں ہیں،عوام سے دور کرنے کیلئے بغیر کسی ثبوت کے یہ مقدمات قائم کئے گئے،عمران ریاض اور اسد طور پر قائم مقدمات بھی فوری طور پر ختم کیے جائیں۔
اسد قیصر کی میڈیا ٹاک
اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک قرارداد قومی اسمبلی میں جمع کروانے جارہے ہیں،بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر غیر قانونی مقدمات بنائے گئے،ہم قرارداد جمع کروا رہے ہیں کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی پر جتنے مقدمات ہیں وہ واپس لیے جائیں،شاہ محمود قریشی اور ہمارے دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،9 مئی واقعات کی ہم نے ہمیشہ مذمت کی،9 واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔اگلے اجلاس میں ہم اس قرارداد کو پاس کروائیں گے۔
عمران خان کے حق میں قومی اسمبلی میں قرارداد جمع#PublicNews #PublicUpdates #ImranKhan #PTI @AsadQaiserPTI #NationalAssembly pic.twitter.com/NE8sw35Pnp
— Public News (@PublicNews_Com) March 5, 2024
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اس وقت ملک کے سب ے بڑے سیاسی لیڈر ہیں،ہمارے مینڈیٹ پہ ڈاکا ڈالا گیا،فارم 45 الیکشن کمیشن کی دستاویزات ہیں،فارم 45 پر کوئی اور نتیجہ ہے جبکہ فارم 47 ہر کوئی اور نتیجہ ہے،کسی طور پر اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،اب ہماری جنگ صرف اپنی سیاست کے لیے نہیں ہے،اب یہ جنگ ہماری قوم کے لیے ہے،ہمارا سب سے پہلا مطالبہ یہ ہے کہ آئین کے مطابق سب ادارے اپنی حدود ہیں رہیں،ہماری جدوجہد عدلیہ کو آزاد کروانے کی ہوگی۔
اسد قیصر نے کہا کہ عدلیہ دباؤ میں آنے کی بجائے آزادنہ فیصلے کرے،ہمارے 180 سیٹیں چھینی گئیں،ہمارے مخصوص نشستیں چھینیں گئیں،نواز شریف نے نعرہ لگایا کہ ووٹ کو عزت دو،جعلی وزیراعظم بن گیا ہے،ہم شہباز شریف کو قرآنی وزیراعظم نہیں مانتے،اسلام آباد ، پنڈی ، سمیت دیگر جگہوں کے ایم این ایز جانتے ہیں کہ وہ جیتے ہوئے نہیں ہے
ڈر ہے اس ملک میں بغاوت نہ ہو جائے،ہم اپنی تحریک جاری رکھیں گے،ہم تمام سیاسی قوتوں کو اکھٹا کریں گے،بڑے پیمانے پر قانون اور آئین کے مطابق تحریک چلائیں گے،اگر حق نہیں ملتا تو سڑکوں پہ نکلیں گے۔
اسد قیصر نے مزید کہا ہے کہ کچھ یوٹیوبرز کمپین چلا رہے ہیں،ہم ملک میں آئین کی بالادستی چاہیتے ہیں ،،ہم ادروں کے ساتھ ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فوج کے ساتھ ہیں،ہم ان یوٹیوبز کی کمپین کی مزمت کرتے ہیں،یوٹیوبز عادل راجہ اور حیدر مہدی کے فوج مخالف کمپئین کی بھرپور مزمت کرتے ہیں۔