ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے الزام میں درج تین مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں3 مئی تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیا ۔او ر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیسز کی سماعت کی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے جونیئر وکلاء کی ٹیم نے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا تھا , کورٹ نمبر 3 نے 4مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔