پی ایس ایل9: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا

پی ایس ایل9: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا
کیپشن: Peshawar Zalmi won
سورس: web desk

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرادیا۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 200 رنز بناسکی۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملان 19، طیب طاہر 26 اور خوشدل شاہ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 

چھٹی وکٹ پر افتخار احمد اور کرس جارڈن کے درمیان 28 گیندوں پر 75 رنز کی دھواں دار پارٹنرشپ بنی لیکن دونوں ٹیم کو جیت نہ دلواسکے۔ 

افتخار احمد نے 27 گیندوں پر 60 جبکہ کرس جارڈن نے 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ دونوں کی اننگز میں مجموعی طور پر 7 چھکے اور اتنے ہی چوکے شامل تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہران ممتاز اور نوین الحق نے ایک، ایک وکٹ لی۔ میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔  پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔

زلمی کی جانب سے بابر اعظم 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ صائم ایوب نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسیب اللّٰہ خان 31 اور آصف علی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رومین پاول 23 اور عامر جمال 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جارڈن نے دو وکٹیں لیں۔