ژوب: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 جوان شہید

ژوب: دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایف سی کے 4 جوان شہید

ژوب(پبلک نیوز)‌آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں ایف سی کے چار جوان شہید ہو گئے.

دہشتگردوں کے حملے میں‌چھ جوان زخمی بھی ہوئے. آئی ایس پی آر کے مطابق جوان پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے کہ افغانستان سے دہشتگروں نے حملہ کر دیا.شہد امیں حوالدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس، سپاہی احسان اللہ، نائیک سلطان شامل ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔