سندھ حکومت کامیٹرک کےسالانہ امتحانات 8مئی سےلینے کااعلان

سندھ حکومت کامیٹرک کےسالانہ امتحانات 8مئی سےلینے کااعلان
کراچی : سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 8مئی سےلینے کااعلان کردیا۔ وزیر برائے تعلیمی بورڈ اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں گرمی کی شدت بڑھنے سےطلبہ کو امتحان دینے میں مشکل کا سامنا ہوگا ،طلبہ کی سہولت کیلئے میٹرک امتحانات کے دوران امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا بھی کہا ہے۔ اسماعیل نے کہا کہ حیدر آباد میں 25 امتحانی مراکز حساس ہیں لہٰذا نقل روکنے کے لیے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سکیورٹی سخت ہوگی، امتحانی مراکز میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فونز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144 نافذ ہوگی، جو نقل کرتے پکڑا جائے گا اسے فیل کردیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔