گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک گر گئیں

گاڑیوں کی قیمتیں لاکھوں روپے تک گر گئیں
کیپشن: Cars price Massive Drop
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر مختلف کارساز کمپنوں نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیا ہے، گذشتہ چند روز  کےدوران پاکستان میں آٹوموٹیو لینڈ سکیپ نے حیران کن واقعات کا مشاہدہ کیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق گاڑیوں کے شوقین افراد کےلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ’ کیا ‘ کمپنی کی جانب سے گاڑیوں میں کمی کا اعلان کیا گیا، کمپنی نے Stonic  ماڈل میں 15 لاکھ، Peugeot 2008 کی قیمت  میں 4 سے 5 لاکھ روپے کی کمی کی گئی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمت 1 سے 7 لاکھ کم ہوئی ہے، پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری میں قیمتوں میں اس طرح کی زبردست کمی شاذ و نادر ہی ہوتی ہے، جس کی بنیادی وجوہات کے بارے میں سوالات اٹھتے ہیں۔

 معروف ماہر اقتصادیات نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے اس نئے رجحان پر روشنی ڈالی، حالیہ قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کو متاثر کرنے والے عوامل کے بارے میں تجزیہ پیش کرتے کہا کہ نظرثانی شدہ قیمتیں نمایاں کمی کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں Stonic کی قیمت میں 24 فیصدسوئفٹ کی قیمت میں 13 فیصد اور ٹویوٹا یارس 1.3 اور سٹی سی وی ٹی میں 3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔