کراچی ( پبلک نیوز) نجی اسکول میں خواتین واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف۔ خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنائی جاتی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی۔ محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اچانک اسکول کا دورہ کیا۔ دورے کے دروان خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کر لیے گئے۔ ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروا دی۔ ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیوشن سندھ کی جانب سے اسکول کی رجسٹریشن منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔