ایمیزون پر پاسپورٹ کور کا آرڈر کرنے والے کو اصلی پاسپورٹ مل گیا!!

ایمیزون پر پاسپورٹ کور کا آرڈر کرنے والے کو اصلی پاسپورٹ مل گیا!!

ویب ڈیسک: آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ کسی نے کچھ آرڈر کیا اور کچھ اور آگیا۔ ایسے میں لوگ شکایت کرتے ہیں اور ان کا مسئلہ حل ہونا چاہیے ،ایسا ہی ایک واقعہ ایک شخص کے ساتھ پیش آیا۔

ہم نے اکثر سنا ہے کہ کسی شخص نے آن لائن آرڈر کیا اور اس کے بدلے میں کچھ اور ملا۔ آن لائن آرڈر میں کبھی مہنگی تو کبھی سستی چیزیں مل جاتی ہیں۔ کچھ لوگ اس کے بارے میں شکایت کرتے ہیں اور کچھ اسے خاموشی سے اپنے پاس رکھ لیتے ہیں. ایسے معاملات میں عموماً دیکھا جاتا ہے کہ لوگ کسی مہنگی چیز کا آرڈر دیتے ہیں تاہم انہیں کوئی بیکار سی چیز مل جاتی ہے۔ تاہم، یہ ایک بہت مختلف کہانی ہے.

ایک ہی ایک عجیب واقعہ متھن بابو نامی ایک شخص کے ساتھ پیش آیا جو بھارتی ریاست کیرالہ کے رہائشی ہیں. انہوں نے پاسپورٹ کور کا آرڈر کیا تاہم انہیں بدلے ایک اصلی پاسپورٹ مل گیا.متھن بابو نے یہ آرڈر ای کامرس کمپنی ایمیزون کے ذریعے کیا.

ویاناڈ ضلع کے اس شخص نے 30 اکتوبر کو ایمیزون سے پاسپورٹ کور کا آرڈر دیا تھا۔ اس کا آرڈر یکم نومبر کو وصول ہوا. جب اس نے ڈلیوری پیکٹ کھولا تو اسے کور کے ساتھ اصلی پاسپورٹ ملا۔ یہی نہیں، پاسپورٹ اس کا نہیں، بلکہ محمد صالح نامی شخص کا تھا. اس شخص نے واقعے کی اطلاع دینے کے لیے فوری طور پر ایمیزون کسٹمر کیئر سے رابطہ کیا۔ لیکن اس سے بھی زیادہ چونکا دینے والا کسٹمر کیئر ایگزیکٹیو کا ردعمل تھا، جس نے صرف اتنا کہا کہ مستقبل میں ایسی بات نہیں دہرائی جائے گی اور وہ بیچنے والے کو اگلی بار زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت کریں گے.

کسٹمر کیئر ایگزیکٹیو نے بھی یہ نہیں بتایا کہ انہیں دیئے گئے پاسپورٹ کا کیا کرنا ہے۔ تاہم متھن بابو جلد ہی پاسپورٹ مالک کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ پچھلے سال اکتوبر میں کیرالہ کے ہی ایک شخص نے ایمیزون سے آئی فون 12 کا آرڈر دیا، لیکن اسے 5 روپے کے سکے کے ساتھ ایک ڈش واشنگ بار ملا تھا۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔