غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج ازامکان نہیں ،اسرائیلی وزیر

غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج ازامکان نہیں ،اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے امیچائی ایلی یاہو نے کہا ہے کہ غزہ پر ایٹم بم گرانا خارج از امکان نہیں۔ایک انٹرویو میں سوال کے جواب میں انہوں نے فلسطینیوں کو آئرلینڈ یا کسی صحرا چلے جانے کا مشورہ بھی دیا۔ اسرائیلی وزیر نے حماس کے خلاف ہر ممکن طاقت کے استعمال پر زور دیا ہے۔ اسرائیل وزیر کے اس بیان کے بعد حکومت اور اپوزیشن بھی پریشان ہوگئے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیلی وزیر امیچائی ایلی کو کابینہ اجلاسوں میں شرکت سے روک روکتے ہوئے ایٹم بم کے استعمال کے بیان کو حقیقت کے منافی قرار دیا ہے۔ سب کی طرف سے تنقید کے بعد انتہاپسند وزیر اپنے بیان سے پھر گیا اور کہا کہ اس نے بطور استعارہ یہ بات کہی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔