ملعون کارنوسٹ کی ٹریفک حادثے میں موت پر جشن

ملعون کارنوسٹ کی ٹریفک حادثے میں موت پر جشن

ممبئی(ویب‌ڈیسک) ممبئی کی رضا اکیڈمی نے سویڈن کے ملعون کارٹونسٹ لارس ولکس کی حادثاتی موت پر جشن منایا. 

ممبئی میں قائم ایک تنظیم رضا اکیڈمی جو اسلامی عقائد کو فروغ دیتی ہے، نے کارٹونسٹ کی ہلاکت کا جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔اس حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں. سوشل میڈیا صارفین بھی اس کارٹؤنسٹ کی اس موت پر تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں.

رضا اکیڈمی کے صدر سعید نوری صاحب نے کہا کہ وہ لارس ولکس کی موت خوش ہیں. انہوں نے کہا کہ لارس ولکس پر نامعلوم افراد نے دو مرتبہ حملہ کیا۔ 2010 میں لارس ولکس کے گھر کو نذر آتش کیا گیا تھا لیکن وہ اس وقت اندر نہیں تھا۔ 2015 میں ایک بار پھر اسے ڈنمارک میں ایک پارٹی کے دوران گولی ماری گئی تھی، لیکن اللہ نے اب اسے ایک کار حادثے میں جلا دیا ہے۔

دوسری جانب سویڈش پولیس نے گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے ملعون کارٹونسٹ کی موت کو حادثہ قرار دیدیا۔ پولیس کے مطابق اس کار حادثے میں کسی قسم کی گڑ بڑ نہیں تھی۔ واضح رہے گستاخانہ خاکے بنانے والا کارٹونسٹ لارس ولکس 2007 کے بعد سے پولیس کے تحفظ میں رہتا تھا۔

ملعون لارس ولکس اتوار کے روز جنوبی سویڈن کے چھوٹے قصبے مارکارڈ کے قریب آنے والے ٹرک کے ساتھ تصادم میں دو پولیس محافظوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا تھا۔ جنوبی سویڈن کے علاقائی تحقیقاتی یونٹ کے سربراہ اسٹیفن سنٹیوس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہم اس کار کو نشانہ بنانے والے امکان کو رد کرتے ہیں، یہ ایک حادثہ تھا۔

واضح رہے کہ ملعون لارس ولکس کے توہین آمیز خاکے 2007 میں شائع ہوئے تھے. القاعدہ نے ولکس کے سر پر انعام رکھا ہوا تھا جبکہ 2010 میں دو افراد نے جنوبی سویڈن میں اس کا گھر جلانے کی کوشش کی۔ پچھلے سال پنسلوانیا کی ایک خاتون نے اسے قتل کرنے کی سازش میں خود کو قصوروار تسلیم کیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔