ڈونلڈ ٹرمپ 10 ستمبر کو کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے رضا مند

ڈونلڈ ٹرمپ 10 ستمبر کو کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے رضا مند

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ 10 ستمبر کو کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے رضا مند ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 10 ستمبر کو اپنی حریف کملا ہیرس سے مباحثے کیلئے امریکی چینل فاکس نیوز کی پیشکش پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ 

  ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے میں فل ارینا آڈیئنس کی شرط رکھی ہے۔

  ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ کملا ہیرس کے ساتھ مباحثے کے قواعد جوبائیڈن کے ساتھ مباحثے والے ہی رہیں گے، فاکس نیوز کا صدارتی مباحثہ پنسلوینیا میں ہوگا۔

Watch Live Public News