روضہ رسول ﷺ میں رکنے کا دورانیہ مقرر

روضہ رسول ﷺ میں رکنے کا دورانیہ مقرر
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کردیا گیا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ ریاض الجنہ میں زائرین کو 10 منٹ رکنے کی اجازت دی گئی ہے۔ روضہ رسول ﷺ (ریاض الجنہ) میں نماز کی سہولت اور کسی بھی دشواری سے بچانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے نیا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حج سیرین کے دوران روضہ رسول ﷺ میں ادائیگی نماز کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا تھا عازمین حج کسی بھی پریشانی سے بچ سکیں۔ روضہ رسول ﷺ(ریاض الجنہ) میں داخلے کے خواہشمند افراد توکلنا یا اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے اجازت نامہ لینے کے پابند ہیں۔ صرف انہی عازمین کو اندر داخلے کی اجازت ہوتی ہے جن کے پاس اجازت نامہ ہونا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔