غیر قانونی مقیم ایرانی باشندوں کی گرفتاری،ایف آئی اے نےعدالت پیش کردیا

غیر قانونی مقیم ایرانی باشندوں کی گرفتاری،ایف آئی اے نےعدالت پیش کردیا
لاہور ( پبلک نیوز) غیر قانونی مقیم ایرانی باشندوں کی گرفتاری۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مکیش کمار نے گرفتار 7 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کر کے ملزمان کو گرفتار کی۔ ملزمان پاکستانی اور ایرانی ایجنٹوں کی ملی بھگت سے پاکستانی دستاویزات بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ایرانی باشندے پاکستانی سفری دستاویزات کی بنیاد پر پاکستان سے قطر جانے کی تیاری میں تھے۔ ایف آئی اے کے کہا کہ نادرہ کے اعلیٰ افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائریاں اور تفتیش جاری ہے۔ گرفتار ہونے والے ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجراء حال ہی میں ہوا۔ دوران تفتیش انکشافات کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ تفتیش یونین کونسل، نادرہ اور پاسپورٹ اتھارٹی تک وسیع کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔