منی ہائیسٹ سیزن پانچ میں” پاکستان“ کا ذکر بھی ہے

منی ہائیسٹ سیزن پانچ میں” پاکستان“ کا ذکر بھی ہے
میڈرڈ ( ویب ڈیسک ) منی ہائیسٹ کے سیزن پانچ نے ریلیز کے ساتھ ہی شائقین میں دھوم مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ،مسلسل تعریفوں کا تسلسل جاری ۔ تفصیلات کے مطابق منی ہائیسٹ سیزن فائیو نے شائقین میں دھوم مچا دی، سیزن تقریبا 255 منٹ کا مشتمل ہے جسے 5 ایپی سوڈز میں دکھایا گیا ہے، اسی سیزن کے باقی ایپی سوڈز کو 3 دسمبر اسی سال ریلیز کیا جائے گا۔ سیزن کے ہردلعزیز کردار برلن نے بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ اپنا جادو جگایا ، یہ کردار پہلے ہی مرچکا ہے مگر سیزن کی پہلی قسط میں ہی اس کو کچھ اس طرح دکھایا گیا ہے کہ دلچسپی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس سیزن میں پروفیشنل چور ہی ہیرو ہیں مرکزی کردار پروفیسر اور اُس کی ٹیم ہیں جو چوروں کا ایک گروہ ہے، اس سیزن میں ان گروہ کی جرائم کرنے کے حوالے سے فلاسفی واضح کی گئی ہے۔ حیران کن طور پر منی ہائسٹ کے سیزن پانچ میں پاکستان کی ذکر بھی کیا گیا ہے، مگر سپائلر نہ دیتے ہوئے اور جن لوگوں نے ابھی تک یہ سیزن نہیں دیکھا ان کیلئے صرف اتنا بتا دیں کہ یہ سیزن آپ کو حیران کرنے والا ہے۔

Watch Live Public News