پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،5 ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،5 ستمبر 2021
مقبوضہ وادی میں بھارتی پولیس کی طرف سے ظالمانہ کارروائی، سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو پاکستانی پرچم میں لپیٹنے اور بھارتی آرمی کی طرف سے میت چھیننے پر احتجاج کرنے کی پاداش اور پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرنے پر حریت رہنما سید علی گیلانی مرحوم کے اہلخانہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کی بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی میت چھیننے کی مذمت، ٹویٹ کیا کہ حریت رہنما کے اہل خانہ کے خلاف مقدمات کا اندراج بھارتی فاشزم کی شرمناک مثال ہے،وزیراعظم نے کہا بھارت میں نازی اور آر ایس ایس کے نظریات سے متاثر حکومت قائم ہے وزیرداخلہ شیخ رشید کی کوئٹہ دھماکے کی جامع تحقیقات کی ہدایت، کہاکوئٹہ میں کچھ عرصہ سے دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں،بعض طاقتیں عالمی حالات کے تناظر میں ہم پردباؤ ڈالنا چاہتی ہیں لیکن پاکستان خطے میں اہم کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی مستونگ دھماکے کی مذمت، شہید سکیورٹی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت،کہا شہداء نےاپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کے لیے قربان کیں، قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے متحد ہے سیدعلی گیلانی نے زندگی بھر بھارت کی شدت پسند حکومت کے خلاف آزادی کی تحریک کی شمع روشن رکھی،وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ،کہا حریت رہنما کے انتقال کے بعد بھی بھارتی سرکار ان کے پیغام کی اخلاقی قوت سے خوفزدہ ہے، پہلے ان کے خاندان کو تدفین نہیں کرنے دی گئی اور اب ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

Watch Live Public News