واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں لیکن درجنوں بار طلبی کے باوجود ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ جس کے باعث ایان علی کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔
لاہور(ویب ڈیسک) ماڈل گرل ایان علی جیل کے دنوں کو یادکرکے جذباتی ہو گئیں .اور پاکستان میں قید کے دنوں کے بارے میں احساسات شیئر کیے. ماڈل گرل ایان علی آجکل بیرون ملک مقیم ہیں جہاں سے اکثر وہ اپنی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں. ایان علی نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ مزید تصاویر اپلوڈ کیں ، جو 2015 ء میں انکے دوران قید عدالت میں پیشی کے مناظر ہیں. ایان علی نے کیپشن میں لکھا کہ 2015 کے میرے ملک کی تصاویر؛ جب ہر چیز آپ کے خلاف جاتی نظر آ رہی ہو، یاد رکھیں کہ ہوائی جہاز ہوا کے خلاف اڑتا ہے، اس کے ساتھ نہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی آپ کو گرانے کی کتنی ہی کوشش کرے، اگر آپ ٹھیک ہیں تو آپ صرف پرواز کریں گے۔