اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہدشیخ محمد بن زید النہیان کا ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہےجس میںدونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا. اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے عالمی اور علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا . اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان سمیت پورے خطے کے اہم مفاد میں ہے، سیاسی تصفیہ افغان عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کا بہترین راستہ ہے، عالمی برادری کو افغان عوام کی معاشی مدد کرنی چاہئے ، افغانستان کی تعمیر نو میں بھی عالمی برادری کی معاونت ہونی چاہئے، پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے. انہوں نے کہا اس وقت افغانستان کے معاشی استحکام کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے،دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو مزیر فروغ ملے گا. اس موقع پر وزیراعظم نے ایکسپوکے لیے بہترین انتظامات کرنے پر ولی عہد کو مبارکباد دی، وزیراعظم نے میگا ایونٹ کی شاندار کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا. وزیراعظم اور ولی عہد نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور مل کر کام کرنے پر اتفاق بھی کیا