عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
کیپشن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ویب ڈیسک: لیبیا کے حریف گروپس کے درمیان مفاہمت میں پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں میں 24 گھنٹے کے دو مرتبہ کمی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمد کے تنازع کے باعث معطلی کا مسئلہ حل ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ اب قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل پر آگئی تھی۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 72.86 ڈالر فی بیرل پر آگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 69.37 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Watch Live Public News