ویب ڈیسک: قومی احتساب بیورو (نیب) کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا، جو آج سنایا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ وکیل عثمان ریاض گل نے بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔
دوران سماعت نیب کے پراسیکیٹور جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز نے بریت درخواست کی مخالفت میں دلائل دیے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث نیب تفتیشی افسر پر جرح نہ ہوسکی۔
احتساب عدالت نے نیب چیئرمین کیخلاف توہین عدالت کی درخواست غیرمؤثر قرار دے دی۔ فریقین کی بریت کی درخواست پر دلائل کے باعث توہین عدالت درخواست غیر مؤثر قرار دی گئی۔