آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

آئینی ترمیم، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

(ویب ڈیسک ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ 

آئینی ترمیم  کے معاملے پر  جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جے یو آئی کے ارکان پارلیمنٹ کو ہنگامی طورپر مولانا فضل الرحمن نے بلا لیا ۔

سپیشل کمیٹی کی رکن شاہدہ اختر علی خصوصی کمیٹی کا اجلاس چھوڑکر مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئیں ۔

سینیٹر کامران مرتضی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات کے بعد ترمیم شدہ مسودہ لیکر مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔

سینیٹر عطا الرحمن ،  رکن قومی اسمبلی عثمان بادیبی اور مولانا عبدالوسع بھی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے ۔اس کے علاوہ جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان بھی  مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچ گئے  ہیں۔

صحافی نے نور عالم خان سے سوال کیا کہ  آپ نے عدلیہ کے حوالے سے جو بلز جمع کرائے تھے وہ آئینی ترمیم میں شامل کرلئے گئے اس پر نور عالم خان نے جواب دیا کہ  مجھے تو کچھ معلوم نہیں آئینی ترمیم میں کیا شامل ہے،  میں عام کارکن ہوں آئینی ترمیم کابڑوں کو پتہ ہوگا۔

Watch Live Public News