محکمہ جنگلات پنجاب کی تھوہا خالصہ تحصیل کہوٹہ میں شجرکاری مہم

محکمہ جنگلات پنجاب کی تھوہا خالصہ تحصیل کہوٹہ میں شجرکاری مہم

ویب ڈیسک: شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین  " تھوہا خالصہ" تحصیل کہوٹہ میں شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ 

پلانٹ فار پاکستان شجرکاری مہم میں یوم دفاع کی مناسبت سے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے "درخت لگائیں- شہداء کے نام " کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا گیا۔ محکمہ جنگلات تحصیل کہوٹہ کے تعاون سے معززین علاقہ اور نوجوانوں نے اس مہم میں بھرپور شرکت کی۔ 

 تقریب کا باقاعدہ انعقاد 5 ستمبر شام پانچ بجے توہا خالصہ گاؤں میں ہوگا۔ تقریب کے دوران شہداء اور غازیوں کی یاد میں پودے لگائے جائیں گے۔ تھوہا خالصہ میں فارسٹ ڈویژن مفت پودے تقسیم کرے گی اور کسانوں کے باغات کی رجسٹریشن کی جائے گی۔ 

 مہم میں تحصیل مری، تحصیل کہوٹا اور تحصیل کوٹلی ستیاں میں پھلدار پودے لگائے، مفت تقسیم اور فارمرز کی رجسٹیشن کی جا رہی ہے۔ 

اہل علاقہ خصوصاً نوجوان اس تقریب کے حوالے سے پر امید اور پر جوش ہیں۔

Watch Live Public News