پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،6 اپریل2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 9 بجے،6 اپریل2021
پی ڈی ایم اتحاد میں دراڑیں پڑنا شروع، اے این پی نے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ مؤقف سامنے آیا ہے کہ کوئی بھی شخص یا پارٹی شوکاز نوٹس نہیں دے سکتی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایئرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔صوابی میں کورونا وائرس کی تیسری لہر ایک اور ڈاکٹر کرونا سے شہید، خیبر پختونخوا میں کورونا سے شہید ڈاکٹرز کی تعداد 52 ہو گئی۔ پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹر قریش خان کورونا سے لڑتے لڑتے خود کورونا کا شکار ہو کر شہید ہو گئے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تا حال ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو شہدا پیکیج نہیں دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر رائے دہندگان کی تعداد 11 کروڑ 82 لاکھ 24 ہزار 6 سو 97 تک پہنچ گئی۔جہانگیر ترین کا پیپلز پارٹی میں شمولیت پر ردعمل آ گیا۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اہم ترین سیاسی رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات یا شمولیت کی خبروں میں کسی بھی طرح کی صداقت نہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔