گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نرس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نرس نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی
چیچہ وطنی (پبلک نیوز) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر نجی کلینک کی نرس نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ آگ سے جسم کا 70 فیصد حصہ جل گیا ۔ تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محلہ شمس پورہ کی رہائشی 25 سالہ قمر بی بی جو کہ ایک نجی ہسپتال میں بطور نرس نوکری کرتی ہیں، نے گزشتہ روز گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر اپنی ساتھی نرس کے گھر جا کر اس سے گھریلو حالات پر بات چیت کی۔ جس پر ساتھی سہیلی نرس نے اسے سمجھایا لیکن قمر بی بی نے روکنے کے باوجود گھر سے باہر نکل کر گلی میں خود کو آگ لگا لی۔خودسوزی کی کوشش کرنے والی قمر بی بی کے 2 بچے بھی ہیں اور وہ عرصہ دو سال سے اپنے شوہر سے ناراض ہو کر میکے میں رہائش پزیر ہے۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال چیچہ وطنی منتقل کیا گیا جہاں پر ان کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔خاتون نے پولیس تھانہ سٹی کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ اس نے خود اپنے آپ کو آگ لگائی ہے لہذا کسی کے خلاف کارروائی نہ کی جائے۔ پولیس تھانہ سٹی مصروف تفتیش ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔