مردان (پبلک نیوز) اوباش لڑکوں نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا کو مردان کے کچھ اوباشوں نے زبردستی گاڑی میں بٹھاکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ خواجہ سرا لڑکوں کی منتیں کرتا رہا کہ مجھے چھوڑ دو۔ اوباش نوجوان نے خواجہ سرا پر پیسے لینے کا لگانے الزام لگایا ہے۔ذرائع کے مطابق خواجہ سرا پر تشدد کے واقعہ پر پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے باوجود اوباش نوجوانوں کے خلاف تاحال کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی گئی۔