ویڈیو؛ یونیورسٹی ہاسٹل کے سینیئر طلبا کا جونیئرطالبعلم پر بدترین تشدد

ویڈیو؛ یونیورسٹی ہاسٹل کے سینیئر طلبا کا جونیئرطالبعلم پر بدترین تشدد

ویب ڈیسک:(محمدساجد)سوشل میڈیا پر طلبا کے بدترین تشدد کی ویڈیو کافی گردش کررہی ہے جس میں انہیں یونیورسٹی کے ہاسٹل کے کمرے میں ایک جونیئر طالبعلم پر بیلٹ اور تھپڑ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی جہاں واقع ایک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں یہ واقعہ پیش آیا،جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا نے ایک جونیئر طالبعلم کو کرسی پر بیٹھایا ہوا  ہے اور ایک سامنے بیٹھا ایک لڑکا ایک پر تھپڑوں، مکوں سے تشدد کررہا ہے جبکہ ایک لڑکے نے اس کو بیلٹ سے مارا۔

یہ واقعہ کنڈا گھاٹ میں بہرہ یونیورسٹی کے ہاسٹل کے کمرے میں پیش آیا،متاثرہ طالبعلم کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ غلطی ہوگئی جس کے ساتھ ہی اس پر مکوں، تھپڑوں اور بیلٹ سے تشدد کیا گیا جس پر وہ معافی بھی مانگ رہا ہے مگر سینیئرز کا تشدد جاری ہے۔

ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کچھ اور طالبعلم بھی وہاں موجود ہیں مگر کسی نے آگے بڑھ کر تشدد کرنے والوں کو نہیں روکا،طالب علموں کا  گروپ جونیئر طالب علم کو بار بار شراب پینے کا کہہ رہا ہے جس پر وہ انکار کررہا ہے،شراب نہ پینے کی وجہ سے جونیئر طالبعلم کو خوب مارا گیا، اور اس کو مرغ بننے کا کہہ رہے ہیں،واقعہ کی ویڈیو بھی ایک طالبعلم نے ہی بنائی جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

Watch Live Public News