’سلیپ ادھار کیوں نہیں دی‘ اوباشوں نے دوکاندار پر فائر کھول دیا

’سلیپ ادھار کیوں نہیں دی‘ اوباشوں نے دوکاندار پر فائر کھول دیا
قصور (پبلک نیوز) نواحی گاؤں بھیلہ ہٹھاڑ میں معمولی رنجش پر اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی۔ دو بھائی دوکاندار زخمی۔تفصیلات کے مطابق تین اوباش نوجوانوں نے دوکاندار سے سلیپ ادھار مانگی دکاندار کی جانب سے ادھار سلیپ نہ دینے پر تینوں نوجوان طیش میں آ گئے اور اندھا دھند فائرنگ کھول دی جس کے نتیجہ میں دونوں سگے بھائی دوکاندار زحمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمی موقع پر پہنچی۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور پہنچا دیا گیا۔ جہاں پر ایک زخمی کی حالتِ تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جس کو لاہور ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ شیخم کا کہنا ہے واقع کی اطلاع موصول ہوتے ہی ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذمہ داروں کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔