پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،7 اپریل2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،7 اپریل2021
پاکستان میں بجٹ خسارہ 7.1 فیصدرہےگا۔ 2020میں بجٹ خسارہ 8.1 فیصدتھا۔ معاشی شرح نمو1.5فیصد رہے گی۔ پاکستانی معیشت اگلےسال 4 فیصدترقی کرے گی۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت مہنگائی 2 فیصدزیادہ ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لیوروف وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایئرپورٹ پر روسی ہم منصب کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی راہیں جدا ہو گئی ہیں۔ اے این پی قیادت نے علیحدگی کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جانب سے بھیجے گئے شوکاز نوٹس کے بعد کیا۔جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ میرے خلاف خبریں چلوانے والوں کو مایوسی ہو گی۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے چلنے والی خبریں میں صداقت نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شہلا رضا نے دعویٰ کیا تھا کہ جہانگیر ترین پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔رینالہ خورد پرانی سبزی منڈی روڈ پر سبزی کی دوکانوں کوآگ لگ گئی۔ رینالہ خورد آگ تیزی سے پھیلنے لگی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی۔ رینالہ خورد آگ لگنے کی وجہ بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ سے ہوئی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔