اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے نام خط

اسپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کے نام خط
اسلام آباد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیر اعظم عمران خان اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے نام خط لکھ دیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائم مقام وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام طلب کر لیے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان اور قائد حزب اختلاف کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔ اسپیکر اسد قیصر نے یہ آئین کی شق 224(A)کے تحت تفویض اختیارات کے تحت لکھے ہیں،پارلیمانی کمیٹی کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور قائد حزب اختلاف سے چار چار ممبران کے نام مانگے گئے ہیں۔ قبل ازیں صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے لیے نام مانگے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔