پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، رینجرز طلب

پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، رینجرز طلب
لاہور: پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر رینجرز طلب کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں امن و عامہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر رینجرز طلب کرنے کی سفارش وفاق کو ارسال کردی گئی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے پنجاب اسمبلی کے سیشن کے دوران رینجرز طلب کرنے کی سفارش کی تھی ۔ پنجاب حکومت نے رینجرز تعینات کرنے کے سفارش کو وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے دفعہ 144 کے نفاذ کے سفارش بھی کی تھی ،سیاسی افراد کے نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کے مطابق اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے باہر سیشن کا اعلان کیا ہے، ق لیگ کے ورکرز ایم پی ہاسٹل کے باہر موجود ہیں، تحریک انصاف کے کارکن 90شاہراہ قائداعظم کے باہر موجود ہیں۔سیاسی جماعتوں کی جانب جہ سے مال روڈ بند ہو سکتا ہے۔ ادھر موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اور امن و امان کو بحال رکھنے کے لیے ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے محکمہ داخلہ پنجاب کو تجاویز ارسال کر دیں ہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے محکمہ داخلہ پنجاب کو رینجرز طلب کرنے کی تجویز دی ہے،پنجاب اسمبلی کے اردگرد پانچ سو میٹر پر 15 روز کے لیے دفعہ 144 لگانے کی محکمہ داخلہ کو تجویز دی گئی ہے،امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہنگامہ کرنے والے افراد کے ڈی ٹینشن آرڈر جاری کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔